11 جنوری، 2021، 12:11 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84181548
T T
0 Persons
یورپ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی میں امریکہ کا ساتھ دیا

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 20 فیصد افزودگی سے متعلق یورپی ترویکا بیان کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ یوروپی ممالک نے جوہری معاہدے کے ایک رکن کی حیثیت سے نہ صرف اپنے فرائض پر عمل کیا، بلکہ اس وعدہ خلافی میں امریکہ کا ساتھ دیا۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ یورپی ترویکا (فرانس ، جرمنی اور برطانیہ) بہتر جانتا ہے کہ ایران کے اقدامات جوہری معاہدے کے دائرہ کار میں ہیں اور ایران کے اقدامات معاہدے کو برقرار رکھنے کے لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تینوں یورپی ممالک بہتر جانتے ہیں کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک بیماری کی علامت ہے اور یہ بیماری جوہری معاہدے پر امریکہ اور تین یوروپی ممالک کی بار بار اور مکمل خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران تیزی سے اپنے وعدوں میں واپس آ سکتا ہےاور اگر وہ اس بیماری کا علاج چاہتے ہیں تو انہیں اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہئے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اپنے وعدوں پر یورپ و امریکی کی واپسی کی صورت ایران بھی اپنے وعدوں پر عمل کرے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .